بشار الاسد کو ہلاک کرسکتا تھا لیکن فیصلہ تبدیل کرلیا، ٹرمپ

September 16, 2020


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کےپاس شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا موقع موجود تھا لیکن انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

امریکی ٹی وی کوٹیلی فونک انٹرویومیں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایساآیا تھا کہ جب شامی صدران کے نشانے پر تھے لیکن اس وقت کے وزیر دفاع جیمس میٹس نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ٹی وی پر صدر ٹرمپ کا یہ انٹرویو اسرائیل، امارات اوربحرین کےدرمیان باقائدہ معاہدہ ہونے سے چند گھنٹے قبل نشرکیا گیا تھا۔