جرات مندانہ اقدامات نے معیشت کو مضبوط قدموں پر کھڑا کردیا، گورنر اسٹیٹ بینک

September 17, 2020

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ حکومت کے جرات مندانہ اقدامات نے معیشت کو مضبوط قدموں پر کھڑا کردیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ ویبنار میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت کورونا وائرس کے کیسز میں خاصی کمی آئی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے، آگے چل کر معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہوگی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل مالی ایکوسسٹم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بہت پُرامید ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرأت مندانہ اقدامات نے معیشت کو مضبوط قدموں پر کھڑا کر دیا۔