کوونٹری میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے

September 19, 2020

لندن (پی اے) کوونٹری میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوونٹری سٹی سینٹر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں گشت میں اضافہ کردیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک جبکہ ایک کی تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم کو جائے وقوعہ سے سیاہ رنگ کی گاڑی میں فرار ہوتا ہوا دیکھا گیا۔ چیف انسپکٹر نے بتایا کہ ہم آئندہ دنوں علاقے میں پولیس گشت میں اضافہ کریں گے۔