پشتون کلچر 23ستمبر کو شایان شان طریقے سے منائیں گے‘ اے این پی

September 20, 2020

اکوئٹہ(آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ کےبیان میں کہاگیاہے کہ اے این پی کوئٹہ اورپشتون نیشنل نیٹ ورک کے زیراہتمام 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منایاجائے گااس حوالے سے پروگرام خدائیداد روڈ کے مقامی شادی ہال میں صبح ساڑھے 9بجے شروع ہوگاجس میں ثقافتی ،پشتو اتنڑ ودیگرپروگرام ہونگے تقریبات میں اے این پی کے مرکزی ‘صوبائی اور ضلعی قائدین ، پشتون نیشنل نیٹ ورک کے قائدین ،وکلاء ادیبا،شعراء،دانشوروں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے کلچر ڈے کا مقصد پشتونوں کی ثقافت کو اجاگر کرناہے ،جو لوگ اپنی ثقافت کو بھلا دیتے ہیں تاریخ انہیں معاف نہیں کرتی۔