آنے والے دنوں میں 4، 5 لوگ لاپتا ہوجائیں گے، مولا بخش چانڈیو

September 21, 2020

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں4 ، 5 لوگوں کو جانتا ہوں جو لاپتا ہوجائیں گے۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ گالی کے بدلے ہم گالیاں نہیں دیں گے لیکن ہم ان کا حساب کتاب کریں گے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ غلطیاں کوتاہیاں مانتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نے عوام سے کبھی غداری نہیں کی، کل سب نے دیکھا کہ بلاول صاحب کے دائیں بائیں کون بیٹھے تھے، حکومت میں بیٹھے لوگ اتفاقی ہیں، موقع پر لائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مزدور ہیں، ڈیوٹی ختم ہونے پر اجرت لیکر واپس چلے جاتے ہیں، ن لیگ سے اختلاف رکھتا ہوں، لیکن ملکی مفاد میں ان سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کل بلاول صاحب اور سیاسی لوگوں کی فتح ہوئی ہے۔