وزیرِ دفاع کا روس میں فوجی مشق کا مشاہدہ

September 27, 2020


وزیرِدفاع پرویزخٹک نے روس میں کثیر الملکی فوجی مشق قفقاز 2020ء کا مشاہدہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِدفاع پرویز خٹک نے پاکستان اورچینی فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے شہر استرکان میں منعقد ہونے والی کثیر الملکی فوجی مشق قفقاز 2020ء کا وزیرِدفاع پرویزخٹک نے مشاہدہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی وزیرِ دفاع کے ساتھ وفد میں موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِدفاع پرویز خٹک نے پاکستان اور چینی دستوں کے اہل کاروں سے ملاقات بھی کی۔