پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نے روس میں کثیرالقومی فوجی مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے، کثیرقومی فوجی مشق کیو کاز 2020 روس کے علاقے اسٹراخان میں منعقد ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نے روس میں منعقدہ کثیرقومی فوجی مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرقومی فوجی مشق کیو کاز 2020 روس کے علاقے اسٹراخان مین منعقد ہوئی، فوجی مشق کیو کاز 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کامقصد مختلف چیلنجز پر فوجیوں کے ردعمل کی صلاحیت کو جانچنا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہے۔