جماعت اسلامی ہی ملک کودیانتدار قیادت دے سکتی ہے،جاوید قصوری

September 30, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر )امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ماسوائے دیانتدار قیادت کے۔پاکستان کے 22 کروڑعوام کو دیانتدار، بے داغ اورپڑھی لکھی قیادت جماعت اسلامی فراہم کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔