شراب کے مقدمہ میں ملزم کو ڈیڑھ ہزار جرمانہ

September 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدالت میں پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے مطابق ملزم طلحہٰ جمال کے خلاف مقدمہ نمبر 48/2020 رواں سال درج کیا گیا تھا ملزم کو مشکوک جان کر پولیس نے روکا تھاجس سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی تاہم عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ڈیڑھ ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی ہے۔