شہبازشریف ہسپتال سے 23 مرد و خواتین ڈاکٹرز کا تبادلہ، مریض پریشان

October 01, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شہباز شریف سے 23 مرد و خواتین میڈیکل افسران کا تبادلہ، ڈاکٹروں کی تعداد میں اچانک کمی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شہباز شریف ہسپتال میں اپنی ٹریننگ مکمل کرکے کام کرنے والے 13 مرد میڈیکل آفیسر اور 10 وومن میڈیکل افسران کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری کو رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے جس پر اچانک ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کے تبادلے کے بعد شدید کمی ہونے پر ڈی ایچ کیو شہباز شریف کے ایم ایس ڈاکٹر امجد خان نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کو مراسلہ بھی لکھا اور انہیں تبادلہ رکوانے کے لئے درخواست کی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ایم ایس ڈاکٹر امجد خان کے ہمراہ سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ارشد ملک سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ کورونا کے دوران جانفشانی سے ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کے اتنی بڑی تعداد میں اچانک تبادلے سے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی پیدا ہوگئی ہے جس سے مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔