پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس کی کمشنر ملتان سے ملاقات

October 01, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس پنجاب سردار مہندر پال سنگھ نے ان کے آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر مہندر پال سنگھ نے کہا کہ کمشنر جاوید اختر محمود ملتان اور اس کے رہائشی اقلیتیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ان کی زیر قیادت اقلیتوں کے مسائل حل ہونگے، اس موقع پر کمشنرنے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ملتان کی اقلیتیں پر امن ہیں اور ملک تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔