نوازشریف کی تقریرکے بعد بہت سے لیگی ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں،صوبائی وزراءتعلیم

October 03, 2020

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹر مراد راس نے پریس کانفرس میں کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد بہت سے لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خود کو نواز شریف سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔اور ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ نواز شریف لطاف حسین بن چکے ہیں ان کو جیل میں ہونا چاہیے ۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم پر بھی سخت تنقید کی ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا تو سب ایک ہو گئے، مراد راس نے قبول کیا کہ سکولوں میں اس سال داخلوں کے مطلوبہ اہداف پورے نہیں ہوئے۔