جوبائیڈن کا کورونا وائرس ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا

October 05, 2020


امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کوروناوائرس ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان اِن کی کیمپین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کا یہ دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا جمعے کو بھی کیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی صدارت کے لیے دوسرے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔