اس سال کے آخر تک کورونا وائرس ویکسین ملنے کی امید ہے، عالمی ادارہ صحت

October 06, 2020

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین رواں برس کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کی ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی وبا کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکیٹو بورڈ کے دو روزہ اجلاس اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے، کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس ویکسین کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔