جراسک ورلڈ اوربیٹ مین کی کاسٹ کورونا وائرس کا شکار

October 08, 2020

ڈائنوسارز ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ ڈومینین اور بیٹ مین کے سیٹ پر کچھ افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد پروڈکشن 2ہفتے کے لیے معطل کردی گئی۔

جراسک ورلڈ ڈومینین کے ڈائریکٹر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ متاثرہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آچکے ہیں لیکن سیفٹی پروٹوکولز کا خیال کرتے ہوئے ہم دوہفتے کا بریک لے رہے ہیں۔

ایک پروڈکشن اسٹاف میں کورونا وائرس مثبت آنےبعد فلم’’بیٹ مین‘‘کی تیاری بھی دو ہفتے کےلیے روک دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کاسٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص اداکار رابرٹ پیٹنسن ہیں۔