سری لنکا:کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی

October 08, 2020

سری لنکا میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سری لنکا کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ صرف ایک گارمنٹ فیکٹری میں 830 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں اور مزید ایک ہزار افراد کو گھر تک محدود ہوکر قرنطینہ میں رہنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دو علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

وزارتِ صحت نے ہر قسم کی پارٹیوں، میلوں، عوامی اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ اسکول، کالجوں اور جامعات کے ساتھ ساتھ عوامی ٹرانسپورٹ میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔