چار سدہ میں ڈھائی سالہ بچی کے زیادتی قتل کیس میں 8 افراد گرفتار

October 08, 2020


چار سدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے، بچی کو 6 اکتوبر کو اغواء کیا گیا تھا، اگلے روز اس کی لاش ملی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں اغواء کی گئی ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

سفاک شخص نے معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کر کے قتل کیا۔

پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی تھیں۔