ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوجیں بلانے کا اعلان

October 09, 2020

ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوجیں بلانے کا اعلان

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاءکی خواہش کا اظہار کر کے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دے دی۔