ایران میں کورونا سے مزید 251 افراد چل بسے

October 12, 2020

ایران میں کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا، ایک روز میں 251 افراد کورونا سے انتقال کر گئے، ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ گئی، ایرانی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے 3 ہزار 822 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 75ہوگئی جبکہ مجموعی اموات 28 ہزار 500 سے زیادہ ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز بڑھنے پر ایران میں ماسک پہننے کی پابندی تہران سے بڑھا کر دوسرے بڑے شہروں میں بھی کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔