کورونا وائرس: کیسز 3 کروڑ 80 لاکھ سے متجاوز

October 13, 2020

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 86 ہزار 55 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 83 لاکھ 70 ہزار 894 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 69 ہزار 147 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 28 ہزار 813 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 18 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 لاکھ 38 ہزار 37 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 26 لاکھ 32 ہزار 33 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 914 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 85 ہزار 986 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 9 ہزار 917 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 لاکھ 77 ہزار 783 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 50 ہزار 709 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 3 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 966 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 26 ہزار 178 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 985 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 19 ہزار 83 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 33 ہزار 124 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 18 ہزار 223 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 24 ہزار 186 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 3 ہزار 730 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 357 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 51 ہزار 171 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 945 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 21 ہزار 45 ہو گئے۔

فہرست میں 10 ویں نمبر پر فرانس پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 779 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 7 لاکھ 43 ہزار 479 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 20 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 68 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 615 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 591 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 588 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 651 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 516 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 4 ہزار 609 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔