کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی انجیوگرافی مشین خراب، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

October 14, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الہی انسٹیوٹ آف کارڈیاولوجی ملتان کی انجیوگرافی مشین کئی روز سے خراب، مریضوں کو مشکلات کا سامنا، چوہدری پرویز الٰہی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں گزشتہ روز سے سی ٹی اینجیو مشین خرابی کی وجہ سے غیر فعال ہے، دل کے مریضوں کو تشخیص کردہ سی ٹی اینجیو کرانے کے سخت مشکلات درپیش آرہی ہیں، مشین خراب ہونے کی وجہ انہیں باہر سے سی ٹی اینجیو کرانے کیلئے چٹ تھما دی جاتی ہے ، مریض و لواحقین پرائیوٹ طر پر کرانے پر مجبور ہیں سماجی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔