سمندری تنازعے پر لبنان اسرائيل مذاکرات آج ہونگے

October 14, 2020

لبنان اور اسرائيل کے درمیان بحیرۂ روم کے سمندری علاقے کے حوالے سے ديرينہ تنازعے پر آج سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔

لبنان اور اسرائيل کے درمیان یہ مذاکرات جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں کی ميزبانی میں ہو رہے ہيں، مذاکرات میں شرکت کیلئے اسرائیل اعلیٰ حکام پر مشتمل 6 رکنی ٹیم بھیج رہا ہے جبکہ لبنان کی جانب سے 4 رکنی ٹیم مذاکرات میں شریک ہوگی۔


اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں ، لبنان کا کہنا ہے کہ مذاکرات مکمل طور پر تکنیکی نوعیت کے ہیں۔

22 سال تک قابض رہنے کے بعد اسرائيلی افواج 2000 ء میں جنوبی لبنان کے اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئی تھيںتب سے اقوام متحدہ کے امن دستے اس علاقے ميں تعينات ہیں۔