22 بحری جہاز13 لاکھ ٹن گندم پاکستان پہنچائیں گے

October 15, 2020

اسلام آباد( حنیف خالد)13لاکھ37ہزار 193میٹرک ٹن گندم لے کر 22بحری جہاز پاکستان روانہ ہوگئے ان میں سے دو جہاز ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم لیکر آئے ہیں15 اکتوبر کو دو بحری جہازوں سے گندم اترنا شروع ہو جائے گی ان22 بحری جہازوں میں پاکستان کیلئے گندم روانہ ہورہی ہے12 بحری جہاز یوکرین سے گندم لارہے ہیں۔13 واں 14واں15 واں جہاز مشترکہ طور پر یوکرین اور روس کی گندم لارہا ہے یوکرین بندرگاہ سے گندم لیکر ایسٹ ونڈ کمپنی کے9 جہاز گندم لارہے ہیں،7 بحری جہاز گندم لیکر یوکرائن سے کراچی آرہے ہیں جبکہ 2 بحری جہاز کراچی پہنچنے والے ہیں۔