افغان صوبے غور میں کار بم دھماکا،12 شہری جاں بحق

October 18, 2020

افغانستان کے صوبے غور میں کار بم دھماکے میں 12 شہری جاں بحق،100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق غورکے شہرفیروز کوہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے متاثرین میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی ہے۔