کراچی، گلشن اقبال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

October 20, 2020


کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کارروائی آج صبح کی جائے گی، فٹ پاتھوں کو کلیئر کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں آپریشن شروع کیا جارہا ہے، دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تجاوزات ہٹادیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران پتھارے اور ٹھیلے ہٹاکر فٹ پاتھوں کو صاف کردیا جائیگا، کسی سے رعایت نہیں کی جائیگی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اہلکاروں کا ساتھ دیں۔