ہیرو ورلڈ چیلنج کوروناوائرس کےباعث ملتوی

October 20, 2020

ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کوروناوائرس کےباعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ہیرو ورلڈ چیلنج کے منتظمین کے مطابق ورلڈ چیلنج گولف 3 سے 6 دسمبر بہاماس میں ہونا تھا، ہر سال ہونے والےایونٹ ہیرو ورلڈ چیلنج کو عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران سفری پابندیوں کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

ہیرو ورلڈ چیلنج کے منتظمین کے مطابق ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کا انعقاد اب اگلے برس ہو گا۔

واضح رہے کہ ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کے میزبان ٹائیگر ووڈز ہیں اور اس ایونٹ میں ہر سال دنیا کے 18 ٹاپ گولفرز حصہ لیتے ہیں۔