حفیظ سنٹر کی بجلی منقطع، تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بحال کی جائیگی

October 21, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے حفیظ سنٹر گلبرگ میں 11کے وی لائنوں سے بجلی کی سپلائی بند کر دی ہے اور تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بجلی بحال ہو گی،متاثرہ تاجروں سے بل گزشتہ ماہ کے برابر بل وصول کئے جائیں گے۔ ایکسین گلبرگ ڈویژن اور حکومت کی جانب سے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے لئے قائمانکوائری کمیٹی کے رکن انجنیئر فیاض حسین نے بتایا کہ حفیظ سنٹر کو گرڈ سٹیشن سے بجلی سپلائی کرنے والی 11کے وی لائنوں سے بجلی کی سپلائی بند کر دی ہے،واقعہ کی انکوائری کے لئے حکومت نے 14رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دوسرےفلور پردکان 68میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، آگ لگنے کا واقعہ بجلی کے اوور لوڈ کی وجہ سے نہیں ہوا، لیسکو نے بیسمنٹ میں موجود چار ٹرانسفارمر پہلے ہی سنٹر سے باہر منتقل کر دئیے ورنہ بہت زیادہ نقصان ہونا تھا، لیسکو نے حفیظ سنٹر میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کر دی ہے، بجلی کی میٹرریڈنگ نہیں ہو سکی تھی لہذا گزشتہ ماہ کے مساوی بل بھیجے جائیں گے اور بجلی کے بل معاف نہیں ہوں گے۔