رفعت آفتاب انتقال کر گئیںرسم قل آج جی او آر میں ہوگی

October 21, 2020

لاہور (خصوصی رپورٹر) ممبر پبلک سرس کمیشن عمران احمد خان کی والدہ، وفاقی سیکرٹری احسن راجہ، یوسف نسیم کھوکھر، ڈاکٹر ارشد محمود کی خوشدامن رفعت آفتاب گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ ان کی رسم قل آج بروز بدھ جی او آر ون گالف روڈ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ دعا ساڑھے تین بجے ہوگی۔