شاہد آفریدی کا شادی کی 20 ویں سالگرہ پر اہلیہ کیلئے خوبصورت پیغام

October 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر انہوں نے اہلیہ نادیہ شاہد کے ہمراہ سوشل میڈیا پرخوبصورت تصویریں شیئر کیں اور لکھا کہ آج ہماری ازدواجی زندگی کے خوبصورت 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دیکھ بھال کرنے والی، سمجھدار اور حیرت انگیز لائف پارٹنر ثابت ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔شادی کی سالگرہ بھول جانے کے باوجود اہلیہ نے مجھے معاف کردیا۔انہوں نے گلدستہ تھامے اور کیک کاٹتے ہوئےتصویریں بھی شیئر کیں۔