پاکستانی ثقافت دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے‘ سنیٹر نیلوفر بختیار

October 22, 2020

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری کورسز کے طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں اور ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ سابق سنیٹر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما نیلوفر بختیار نے ناہید منظور اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نیلوفر بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فنکار ہمارا سرمایہ ہیں۔