اغوا کے مختلف واقعات، خواتین سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمات درج

October 22, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) اغوا کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 12افراد کیخلاف مقدمات درج۔ بی زیڈ پولیس کو محمد اشفاق نے بتایا کہ اسکی بھانجھی (ع) کو ملزمان شاہد، اقرا بی بی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لےگئے، پولیس کو محمد عمیر نے بتایا کہ اسکی بہن کو ملزم عثمان زبردستی اغوا کرکے لے گیا، بستی ملوک پولیس کو شفق احمد نے بتایا کہ ملزمان احسان الحق، ندیم، پروین، زلیخاں اور نمرہ گھر میں داخل ہوکر اسکی بیٹی 22 سالہ (ع) کو اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔