قادرپورراں، 12سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں پڑوسی کیخلاف مقدمہ درج

October 22, 2020

ملتان (نمائندہ جنگ) پولیس تھانہ قادر پور راں نے 12 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ مدعی امام بخش نے پولیس کو بتایا گزشتہ روز گھر میں اسکی پوتی (م) اکیلی موجود تھی کہ وقاص نامی ہمسائے نے گھر میں بچی کو اکیلا دیکھ کر حوس کا نشانہ بنایا۔ بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوگئے جس پر ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔