عالمی بینک نے پاکستان کیلئےساڑھے پانچ ارب روپے قرض کی منظوری دیدی

October 24, 2020

عالمی بینک نے پاکستان کیلئےساڑھے پانچ ارب روپے قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ 40لاکھ ڈالر( ساڑھے پانچ ارب روپے) قرض کی منظوری دے دی ،پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا جب کہ پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائیگا، اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہو گی جب کہ پروگرام رئیل سٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہو گاعلاوہ ازیں عالمی بینک کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جب کہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔