وکلاء کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے گا ‘کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ

October 25, 2020

کوئٹہ(پ ر) پاکستان بارکونسل کے رکن کامران مرتضیٰ‘ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میر عطاء اللہ لانگو‘ نجم الدین مینگل‘ میر نصیر بنگلزئی‘ ملک امین اللہ کاکڑ‘ طارق محمدشہی‘ مدثرندیم‘ ملک حفیظ محمدشہی‘ خلیل احمدپانیزئی‘ نصیب اللہ کاسی‘ نادر لانگو‘ بیرسٹر مظفر عمرانی‘ میر نورجان بلیدی ودیگر نے کہاہے کہ خضدار پولیس کی جانب سے دوگروپوں کے تنازع پر بلاجواز خضدار بار کے صدر خالد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرنا سمجھ سے بالاتر اور ناقابل برداشت عمل ہے ایک منصوبے کے تحت پرامن وکلاء کو ہراساں کیاجارہاہے جوقابل مذمت ہے اس سے قبل ڈیرہ اللہ یار میں بھی انتظامیہ نے بار آفس پر حملہ کیا تھارہنمائوںنے کہاکہ وکلاء کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے گا کوئی وکیل لاوارث نہیں دیوار سے لگانے کا سلسلہ فی الفور بند کرکے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر وکلا ء خالد محمود ایڈووکیٹ کے حق کیلئے قانون کے مطابق راست اقدام اٹھانے پرمجبور ہونگے جس کی ذمہ داری خضدار انتظامیہ اور متعلقہ پولیس پر عائد ہوگی۔