کشمیر کی آزادی کیلئے صرف سفارتکاری کافی نہیں، مسعود خان

October 25, 2020

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے صرف سفارتکاری کافی نہیں ہے۔

ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر آزاد کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے بین الاقوامی تحریک بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کشمیر کے معاملے پر شب و روز کام کر رہا ہے لیکن اس کی آزادی کے لیے صرف سفارت کاری کافی نہیں ہوگی۔

مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ کشمیری رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جب تک ہم موجود ہیں اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے، آزاد کشمیر میں سکھ، عیسائی اور دیگر قومیں آباد ہیں، وہ بھی کشمیر کا حصہ ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ لاپتہ کشمیری صحافیوں کی بازیابی کے لیے ہمیں تحریک چلانا ہوگی۔