نشتر ملازمین کا میڈیکل ریسٹ، اختیارات متعلقہ شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر کے سپرد

October 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کو میڈیکل ریسٹ دینے کے اختیارات متعلقہ شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر کو سونپ دیئے ہیں۔اس سے قبل نشتر ہسپتال میں سینئر رجسٹرار ۔پی جی آرز مذکورہ ملازمین کو میڈیکل ریسٹ تجویز کر رہے تھے جس کو نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے غلط پریکٹس قرار دیا ہے۔