مضر صحت خوراک کی فروخت,پیٹ کے امراض پھیلنے لگے

October 26, 2020

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت میں مضر صحت خوراک کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے جسکے باعث مختلف پیٹ کے امراض پھیلنے لگے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہےاندرون شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراوں پر خواراک کے مختلف سٹالز سجے نظر اتے ہیں جن میں فروٹ چارت،دہی بھلے اور دیگر خواراک کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں جبکہ خوراک کی ان اشیاء کی کوالٹی بھی معیار کے مطابق نہیں ہوتی اور صفائی ستھرائی سمیت بعض اوقات باسی اشیاء بھی استعمال کی جاتی ہے جس کے باعث مختلف مہلک امراض و پیٹ اور جگر کے امراض پھیلنے لگے ہیں جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔پشاور کی شہریوں نے متعلقہ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔