پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار

October 26, 2020


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ہر شہری کے لیے قابل احترام ہیں، اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ادارے کمزور کرنے والے عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اداروں پر بلا جواز الزامات لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔