اڈیالہ روڈ کے علاقوں میں سرچ آپریشن

October 27, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ سول لائنز کے علاقے اڈیالہ روڈ ممتازکالونی اوراسکے گرد ونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں ایس ایچ او سول لائنز سمیت دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی،اس دوران 141گھروں کی چیکنگ کی گئی 45کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف کی تصدیق جبکہ انفرادی طور پر295افراد کو چیک کیاگیا۔