کراچی: سرجانی سے 5 سالہ بچی لاپتہ

October 27, 2020


کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر فور بی سے 5 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق 5 سالہ بچی کو گزشتہ روز رات 9 بجے گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق 5 سالہ بچی اپنی 7 سالہ بہن کے ساتھ گھر سے باہر آئی تھی، بڑی بہن کا کہنا ہے کہ بچی کو نامعلوم شخص اپنے ہمراہ لے گیا۔

پولیس کے مطابق محلہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو مختلف علاقوں میں بچی کو تلاش کررہی ہیں۔