ایل ڈی اے اراضی پر35ہزاراپارٹمنٹس بنانے کے منصوبے کوحتمی شکل دیدی گئی

October 28, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، ایل ڈی اے سٹی کی 8 ہزار5 سوکنال اراضی پر35 ہزارپارٹمنٹس بنانےکے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جناح سیکٹر کی فائل کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ایل ڈی اے نے اقبال سیکٹر پر انحصار کرنا شروع کردیا ۔