فواد کا بیان، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرنے کیلئے استعمال کرینگے، وی کے سنگھ

November 01, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) پلوامہ حملے کے متعلق پاکستانی وزیر فواد چوہدری کے بیان کی وضاحت کے باوجود بھارتی رہنمائوں نے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بیان کو پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف میں اسے بلیک لسٹ کرنے کیلئے استعمال کرے۔

بھارتی وزیر اور سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ میں فواد چوہدری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا مجھے یقین ہے کہ ہماری حکومت پاکستان کے اس اعتراف سے پوری دنیا کو آگاہ کرے گی اور بتائے گی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ذریعہ بلیک لسٹ کرنے کی ضرورت ہے اور کسی کو بھی پاکستان کو مالی امداد نہیں دینی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت مبینہ طور پر اس بیان کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے پر بھی غور کررہی ہے ۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے کی حمایت کردی ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، پلوامہ اصطلاح کے طور پر استعمال کیا ۔

جرمن میڈیا کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان سے کہ ہم نے بھارت کو گھس کر مارا ہے۔