مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 نومبر کو بلالیا، ذرائع

November 01, 2020

حکومت گرانے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک مزید موثر بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور ہوگا۔