سعودی عرب: نجی شعبے میں آجر و اجیر کے درمیان ملازمت معاہدوں کے نئے اصول متعارف

November 04, 2020

سعودی عرب نے نجی شعبے میں آجر و اجیر کےدرمیان ملازمت کے معاہدوں کے نئے اصول متعارف کروادیئے ہیں۔

نئے اصول کے مطابق اب غیرملکی کارکن معاہدہ ختم ہونے پر کمپنی کی منظوری لیے بغیر دوسری کمپنی میں کام کرسکیں گے۔

سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق غیرملکی کارکن کو ایگزٹ ری انٹری اور فائنل ایگزٹ کی آزادی ہوگی۔

وزارت افرادی قوت کا مزید کہنا ہے کہ ملازمت کے معاہدوں کے نئے اصول مارچ 2021 میں نافذ ہوں گے۔