آسٹریلیا، تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کی حیرت انگیز انداز میں ہنگامی لینڈنگ

May 15, 2024

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے نیو کیسل ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کی حیرت انگیز انداز میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یو کیسل ایئر پورٹ کو بیچ B-200 سُپر کنگ طیارے میں خرابی کی اطلاع ملی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سے مجبوراََ لینڈنگ گیئر دیے بغیر اسے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طیارے کو ہنگامی لینڈگ سے پہلے نیو کیسل ایئرپورٹ کے گرد چکر لگاتے اور اس کے بعد لینڈنگ گیئر کے بغیر ہی رن وے پر آہستہ آہستہ پھسلتے ہوئے لینڈ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لینڈنگ گیئر دیے بغیر جہاز کی لینڈنگ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ ایسے میں جہاز کے ٹائر باہر نہیں نکلتے اور وہ لینڈ ہوتے ہوئے رن وے سے ٹکرا جاتا ہے۔

اس خطرناک اور حیرت انگیر انداز میں لینڈنگ کے دوران پائلٹ اور مسافر محفوظ رہے کیونکہ ہنگامی بنیاد پر امداد کے لیے عملہ پہلے سے ہی ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب موجود تھا۔

موقع پر موجود پولیس کے سپرنٹنڈنٹ وین ہمفری نے کامیاب لینڈنگ کرنے پر 53 سالہ پائلٹ کی تعریف کی۔

اُنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز کے پائلٹ اور مسافروں میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور ایئرپورٹ سے اپنے گھر خود گاڑی چلا کر گئے۔