آج KPK میں ہیلتھ کارڈ دینے کا آغاز کریں گے، شہباز گِل

November 06, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کاعملی آغاز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کردہ اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آج سے مالاکنڈ ڈویژن والے شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان سوات میں ایک بڑے اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔