عبدالقادر بلوچ کے نون لیگ چھوڑنے کا اعلان آج متوقع

November 07, 2020

کوئٹہ میں عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ نون کےہم خیال ساتھیوں سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر سجائے گئے پنڈال پہنچ گئے ہیں، ان کی جانب سے آج نون لیگ سے مستعفی ہونے کا اعلان متوقع ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر عبدالقادربلوچ کی زیرِصدارت نون لیگ کےہم خیال ساتھیوں کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

عبدالقادر بلوچ آج کے اجلاس میں مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عبدالقادر بلوچ کا اجلاس میں ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ نون لیگ سے باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ مختلف ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں کا بھی نون لیگ سے مستعفی ہونے کا اعلان متوقع ہے۔