کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کیخلاف بیانیہ ہے۔