مجھے کیوں نکالا؟ جریمی نے ٹرمپ کی دہائی بیان کردی

November 08, 2020

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست پر پاکستان کے چٹکلوں پر مبنی میم شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ کی دہائی بیان کردی۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے قبل ایک طرف لوگ بے تابی سے نتائج کا انتظار کر رہے تھے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ ساتھ دلچسپ چٹکلوں اور میمز کا بازار بھی گرم ہے۔

امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے متعلق ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ میمز گردش کر رہی ہیں۔

کوئی نتائج میں تاخیر پر اپنا حال میمز کے ذریعے بیان کر رہا ہے تو کوئی بازی جو بائیڈن کے حق میں دیکھ کر صدر ٹرمپ پر میمز بنا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی ان ہی میمرز میں شامل ہوئیں۔

تو کامیڈین جریمی میکلین نے بھی ’مجھے کیوں نکالا‘ کا میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا۔

مزید کچھ مزاحیہ تبصرے یہاں شیئر کئے جارہے ہیں۔