• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بیٹے نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا پاکستانی نقشے میں مقبوضہ وادی کو شامل کرنے پر شکریہ ادا کردیا۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹوئٹ پاکستان میں توجہ کا مرکز  بن گیا،  پاکستان کے نقشے میں بھارت کے زیر انتتظام کشمیر کو دکھا یا گیا۔

ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکنز کی حامی ہے، جبکہ جوبائیڈن کو دنیا بھر میں بہت کم حمایت حاصل ہے۔

پاکستانی عوام نے تو اس بات پر غور و فکر کیا  مگر دوسری جانب امریکی کامیڈین بھی اپنا ردعمل دینے سے باز نہ آئے۔

انہوں نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کا شکریہ ادا، اور لکھا کہ جموں کشمیر کو پاکستان میں شامل کرنے پر میں آپ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔


خیال رہے کہ رواں برس ماہِ اگست میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنادیا گیا تھا، وفاقی کابینہ کی جانب سے نئے نقشے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہوگا۔

تازہ ترین